حیدرآباد : طوفانی بارش اور ژالہ باری، تین بچے جاں بحق، املاک کو نقصان

حیدر آباد ، جامشورو اور گرد و نواح میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے باعث متعدد تاریں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک درخت کار پر گرگیا۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث دیوار گرنے سے  3 بچے جاں بحق اور  5 […]

کراچی کے قریب لانچ حادثے کے بعدگہرے سمندر میں ڈوب گئی

کراچی کے قریب لانچ حادثے کے بعدگہرے سمندر میں ڈوب گئی، 18 ماہی گیروں کو  بچالیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لانچ  پر سوار 18 ماہی گیر ایک ماہ قبل کراچی سے شکار کے لیے گئے تھے، ماہی گیر کام مکمل کرکے کراچی واپسی کے روٹ پر تھے، انہیں 27 مئی کو فشری پہنچنا تھا۔ سیکورٹی […]

خیرپور میں امتحان کے دوران شدیدگرمی سے گیارہویں جماعت کا طالب علم انتقال کرگیا

خیرپور میں امتحان کے دوران شدیدگرمی سے گیارہویں جماعت کا طالب علم انتقال کرگیا۔ سکھر تعلیمی بورڈ کے مطابق طالب علم گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑی میں فزکس کا پرچہ دے رہا تھا اور طالب علم امتحان دینے آیا تو طبیعت ناساز تھی۔ شدیدگرمی کے دوران پرچہ دیتے ہوئے طالب علم کو دل کا دورہ پڑا […]

محکمہ تعلیم نے سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ سکریٹری تعلیم اکبر لغاری کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات دی جا […]

کراچی :پولیس ہیڈ آفس کلیئر3 دہشتگرد ہلاک ، پولیس اور رینجر سمیت4 افراد شہید

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر  دہشتگروں کے حملے  میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔ […]

حرمتِ سود کانفرنس میں سودی نظام ختم کرنے کے ٹائم فریم مقرر کرنے کی قرارداد منظور

حرمتِ سود کانفرنس میں سودی نظام ختم کرنے کے ٹائم فریم مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ مفتی تقی عثمانی نے نجی بینکوں کی جانب سے اپیلیں دائر کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اپیلیں واپس لینے کی قرارداد منظور کروالی۔ کراچی میں منعقدہ حرمت سود کانفرنس میں عدلیہ سے شکوہ کیا گیا […]

معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی رحلت فرما گئے نماز جنازہ بروز اتوار20 نومبر 2022 کو 9 بجے ادا کی جائے گی

کراچی: معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی 86 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر تھے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مفتی رفیع عثمانی، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے، مفتی محمد رفیع عثمانی دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔ […]

موٹر وے ایم نائن مسافر بس میں آگ لگنے سے 10 افراد جان بحق

نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث  کم از کم 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب مسافربس کے ائیرکنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ […]

منچھر جھیل میں مزید شگاف،300 دیہات زیر آب

سیہون:  منچھر جھیل میں مزید شگاف ڈالنے کے باوجود پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، آبی دباؤ سے زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے۔جس کے باعث 300 دیہات زیر آب گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی آبائی یونین کونسل واہڑ میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے، ایک لاکھ 60 ہزار […]

کراچی : مشتعل افراد کا سہراب گوٹھ پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی ،ٹریفک معطل

کراچی: اندرون سندھ میں ہوٹل پر فائرنگ  اور نوجوان کے قتل کے بعد ہونے والے واقعات کے تناظر میں  سہراب گوٹھ پر احتجاج کے باعث موٹروے ایم نائن پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جارہا ہے، مشتعل افراد نے گلزار ہجری کے قریب موٹر وے پر دھرنا دے دیا […]