کابل (بی این اے) ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کی انتظامیہ اور امدادی ادارے جلد از جلد سیلاب سے متاثرہ علاقے کے لوگوں تک اپنی امداد پہنچائیں۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ صوبہ میدان وردگ کے ضلع جلریز میں سیلاب کے باعث ہمارے 12 ہم وطن شہید اور 40 افرادلاپتہ ہیں جب کہ ہونے والے مالی نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور شہداء کے لیے جنت الفردوس کی طلب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا امارت اسلامیہ کی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اپنی امداد علاقے کے لوگوں تک پہنچائیں اور متاثرہ افراد کے علاج اور پناہ گاہیں فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھیں۔
یاد رہے صوبہ میدان وردگ کے کچھ حصوں میں گزشتہ رات آنے والے سیلاب اور طوفان نے انسانی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے اور متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے