بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج نے آج 11 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان ایل او سی پرشہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے