میران شاہ :  شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں نائیک سمیت 2 افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے میں نائیک عابد اور 1 شہری شہید ہوا ہے جبکہ ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید فوجی جوان نائیک عابد کا تعلق مانسہرہ سے ہے، دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے