امریکی فوج نے شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث القاعدہ کے ایک رہنما کو ٹارگیٹ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج نے یہ کارروائی پیر کی رات صوبہ ادلب میں القاعدہ رہنما ابو حمزہ الیمنی کی موجودگی کی اطلاع پر کی۔

امریکی سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان مین کہا گیا ہے کہ ابو حمزہ الیمنی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ القاعدہ سے منسلک گروپ حراس الدین کا اہم عہدے دار تھا۔

اس امریکی حملے کے بعد امریکہ پر مسلسل تنقید جاری ہے کہ اس کے حملے سے شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تاہم سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ابو حمزہ الیمنی اکیلا ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا ۔ اس لیے اس کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق "حراس الدین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے مسلسل خطرہ بن رہا تھا۔ القاعدہ سے جڑا یہ گروپ شام کو اپنے لیے ایک محفوظ ٹھکانے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ ”

ابو حمزہ الیمنی کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی امریکی شہریوں اور امریکی اتحادیوں کے خلاف کارروائیاں کمزور پڑ جائیں گی ۔ جوکارروائیاں ابو حمزہ الیمنی کی وجہ سے شام میں بیٹھ کر شام سے باہر دنیا بھر میں معصوم لوگوں کے خلاف کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے