لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 56 افراد کی شہادت کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد کہاں سے آئے تمام معلومات موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ پشاور میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ میں ہوں۔ اب ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں دہشت گرد کہاں سے آئے، ان کا پوری طاقت کے ساتھ پیچھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری تعزیت پشاور حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اہل خانہ سے ملاقات کریں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے