لاہور:  ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ذی الحج 23 جولائی کو ہو گی جبکہ عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں لاہور اور کوئٹہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے