حجاز مقدس میں چاند نظر نہیں آیا یکم ذوالحجہ 1441ھ  22جولائی 2020 بروز بدھ ہوگی یوم عرفہ 30 جولائی بروز جمعرات اور عید الاضحی31 جولائی بروز جمعہ کو ہو گی ۔

سعودی عرب نے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیےعیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی حکومت کے ایک بیان کے مطابق نجی شعبے کے ملازمین عید پر29 جولائی سے دو اگست تک چار روز چھٹی کریں گے اور تین اگست کو کام پر واپس آئیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق سرکاری ملازمین عید قربان کے موقع پر دو ہفتے تک چھٹیاں کریں گے۔وہ 23 جولائی سے 8 اگست تک چھٹی پر ہوں گے اور 9 اگست کو دفاتر میں حاضری دیں گے۔

سعودی عرب کے لیبر قوانین کے مطابق اگر عید کی چھٹیاں کسی ملازم کی معمول کی ہفتہ وار تعطیل میں آئیں تو اس ملازم یا ملازمہ کا ان چھٹیوں سے پہلے یا بعد میں ازالہ کیا جائے گا اور انھیں چھٹی دی جائے گی۔

دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحیٰ 10 ذی الحجہ کو مناتے ہیں۔اس سے ایک روز پہلے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرتے ہیں اور رات کو مزدلفہ میں قیام کرتے ہیں۔

مسلمان اپنی عیدین ،رمضان اور حج ایسے فرائض کے ایّام کا تعیّن نئے قمری ہلال کی رؤیت سے کرتے ہیں۔قمری سال 254 یا 255 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔عید الاضحیٰ کے تین ایام میں صاحب استطاعت مسلمان اللہ کے نام پر حلال جانور ذبح کرتے ہیں۔ یہ قربانی حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی عظیم سنت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے