جکارتہ (ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں رواں ہفتے ہونے والی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور لینڈسلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔تین قریبی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد

تک بلند ہونے سے کم از کم 4 ہزار افراد متاثر ہوئے۔لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے