ینگون: (ویب ڈیسک) میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پتھروں کی کان میں کام کرنے والے 100 سے زائد مزدور ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ شمالی میانمار میں پیش آیا جہاں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے متعددد مزدور مٹی کے تودے تلے دب گئے۔

حکام کا کا بتانا ہےکہ ریسکیو آپریشن میں اب تک 113 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ تیز بارش کے باعث بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے 100 سے زائد مزدوروں کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے کہا مزید مزدور مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ شمالی میانمار کے علاقے ہپکانت کی کانوں میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی پتھروں کی تلاش کے لیے کام کرنے والے مزدوروں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہےکہ جیسے ہی مٹی کا تودہ گرا تو تمام مزدورں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ سب نیچے دب گئے جب کہ وہ مدد کے لیے چلا رہے تھے اور اس وقت ان کی کوئی مدد نہیں کرسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے