صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول کی منظوری دیدی ہے۔

شیڈول کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات رواں سال اٹھارہ اگست کو ہوں گے۔ قانون ساز اسمبلی اپنی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد چارروز قبل تحلیل کردی گئی تھی۔

قانون کے مطابق نئی حکومت کے انتخاب کے لئے اسمبلی کی تحلیل کے ساٹھ روز کے اندر نئے انتخابات کرانا ضروری ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن چوبیس حلقوں میں انتخابات کاانعقاد کرے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی سابق ڈی آئی جی پولیس میرافضل کوعلاقے کا قائم مقام وزیراعلیٰ مقرر کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے