جرمنی کے صوبے ہیسے میں وزیر مالیات تھامس شیفر نے کووڈ -19 نے نتیجے میں پیدا ہونے والی اقتصادی مندی کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کریل ہے۔ صوبے کے وزیر اعلیٰ وولکر بفر نے اس بارے میں کہا ہے کہ ہم حیران پریشان رہ گئے ۔ ہمیں ہقین نہیں آیا ۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔ اس وقت ہم سمجھ پارہے ہیں کہ وہ بہت زیادہ اندیشوں کا شکار تھے۔ اصل میں ایسے مشکل وقت میں ہمیں ان جیسے انسانوں کی ضرورت تھی 54 سالہ وزیر کو ہفتے کے دن ریلوئے لائن کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ عینی شاہدوں اور تفتیش کے بعد پولیس اس نتیجےپرپہنچی ہے کہ شیفر نے خودکشی کی ہے۔ شیفر 10 سال سے ہیسے کے وزیر مالیات تھے۔ جرمنی کا مالیاتی دارلحکومت فرینکفرٹ اس صوبے میں واقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے