بیجنگ:  چین میں جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے دوران ایک گائیڈ اور 18 فائر فائٹرز ہلاک ہو گئے۔

جنوب مغربی صوبے سیچوان کے جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز مصروف عمل ہیں، حکام کے مطابق علاقے میں موجود گاؤں، اسکولز اور کیمیکل پلانٹ خطرے کی زد میں ہیں۔

بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کے سبب مرنے والوں میں ایک گائیڈ اور باقی فائر فائٹرز ہیں، حکام نے امدادی کاموں کو تیز کرنے کے لیے مزید 700 اہلکار متاثرہ علاقے میں بھیج دیئے ہیں۔

یاد رہے رواں برس جنوری میں آسٹریلیا کے جنگلات میں بھی بڑے پیمانے پر آگ لگی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے