….السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته
اللہ تعالی سے عافیت کا سؤال ہے..موجودہ ”وباء“ اور حالات میں چند احتیاطی تدابیر..1.جس علاقے میں وباء کا زور ہو اس علاقے میں نہ جائیں..2. وباء زدہ علاقے کے لوگ اس علاقے کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں نہ جائیں..کاش ایران سے آنے والے زائرین کے بارے میں اس نبوی حکم پر عمل کیا جاتا..3.وضو زیادہ کریں، اچھی طرح کریں، منہ اور ناک میں دور تک پانی پہنچائیں اور مسواک دانتوں کے ساتھ گلے اور زبان پر بھی کریں..4.کمزور دل افراد ایسے کسی فرد کو نہ ملیں جس پر یہ بیماری ہو..مضبوط دل والے متوکل علی اللہ افراد مل سکتے ہیں..5.سرکے کا استعمال کریں..کھانے میں روٹی کے ساتھ اور اگر بیماری لگ گئی ہو تو خالص سرکے پر منزل دم کر کے روز ایک چھوٹی چمچی پانی میں ملا کر دیں (یہ علاج بندہ نے حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ سے لیا ہے)..6.جو وہمی لوگ ہاتھ وغیرہ ملانے کی احتیاط کر رھے ہوں ان سے ہاتھ نہ ملائیں..7.بستر، کپڑے، بدن، گھر، صحن، گلی میں صفائی، نظافت، طہارت کا اھتمام کریں..اب بھی اور ھمیشہ بھی..8.گھر میں ایسی جگہ جہاں نماز نہ پڑھتے ھوں پیاز چھیل کر رکھ دیں..ہر ھفتے بدل لیا کریں..9.آجکل کلونجی کا بالکل ناغہ نہ کریں اضافہ یہ کہ ایک کپ تیز گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں..10.اصل یہ کہ صبح اور شام ان اوراد کا اھتمام کریں جو تازہ مضمون میں آئے ھیں، روز صدقہ دیں، تلاوت اور درود شریف کی کثرت کریں..صرف ایک اللہ سے ڈریں..وھم اور خوف کو قریب نہ آنے دیں
والسلام
خادم
لااله الاالله محمد رسول الله

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے