پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں پرکابل،لوگر ، پکتیا،غزنی، قندوز ، کنڑ، میدان اور کاپیسا صوبوں میں حملے اور دھماکے ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع چک کے گلی گاؤں نام چوکی پر حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا اور عشاء کے وقت ضلع جغتو کے مرکز پر لیزرگن حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ رات گئے ضلع سیدآباد کے ملی خیل کے علاقے میں چوکی پر اسی نوعیت حملے میں ایک فوجی قتل ہوا۔

دوسری جانب بدھ کےروز صبح کے وقت صوبہ کاپیسا ضلع آلہ سائی کے نوآباد کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 3 موقع پر ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

منگل کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ قندوز ضلع خان آباد کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فوجی آ‌فسر زخمی ہوا اور شام کے وقت ضلع گل تپہ کے تاجکان کے مقام پر مجاہدین نے فوجی ٹینک کو توپ کا نشانہ بناکر تباہ اور اس میں سوار 4 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے ناوہ کے علاقے میں مجاہدین نے بشر ولد جمعہ خان نامی جنگجو کو قتل کردیا۔

اسی طرح منگل اور بدھ کی درمیانی  شب عشاء کے وقت صوبہ غزنی ضلع گیلان کے چیرلے کے علاقے میں چوکی پر لیزرگن حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کےروز دوپہر کے وقت صوبہ کابل ضلع شکردرہ کے کوچکنی کے علاقے میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار 2 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دریں اثناء صوبہ لوگر کے صدرمقام پل عالم شہر کے قریب پل مٹانہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں منیر نامی جنگجو ہلاک او ر ان کا والد عثمان شدید زخمی ہوا اور مجاہدین نے ایک کلاشنکوف بھی قبضے میں لیا۔

نیز پیر اور منگل کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے مرکز پر ہونے والے لیزرگن حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے