کراچی: کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی سے شیر شاہ جاتے ہوئے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی سے شیر شاہ جاتے ہوئے نادرا آفس کے پاس مسافر بس شہریوں پر چڑھ گئی۔ پولیس کے مطابق بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس نے شہریوں کو روند ڈالا۔ ابتدائی طور پر 2 افراد افسوسناک حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 8 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے