نئی دہلی: بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف ریلی کے دوران خاتون نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے، بنگلور پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے غداری کا مقدمہ درج کر دیا۔

بنگلور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ایک تقریب جاری تھی جس کی صدارت اے آئی آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کر رہے تھے۔ اس دواران ایک خاتون اسٹیج پر آئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔ اسٹیج پر موجود افراد اور اسدالدین اویسی بھی خاتون کو روکنے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ نعرے لگاتی رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے