پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کے دوران پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کے دوبارہ آغاز کے موقع پر کیا گیا۔ پاکستان میں پولیو مہم کو مختلف مواقع پر نشانہ بنانے کی کارروائیاں سامنے آتی رہی ہیں جن کے باعث سیکیورٹی فورسز، پولیو عملے اور شہریوں کی جانوں کا نقصان ہوتا رہا ہے۔

ضلعی پولیس حکام نے عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطاء اللہ شامل ہیں۔

علاقے کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے