اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ایک بانی رہ نما اور ممتاز عالم دین اور داعی سلیمان حسن حمد المعروف ابو محمد گذشتہ روز کویت میں انتقال کر گئے۔ دوسری طرف حماس نے بزرگ رہ نما کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ حمد ایک عالم دین، داعی اور مربی تھے جنہوں نے پوری زندگی ایک مجاھد اور عالم با عمل کے طور پر زندگی بسر کی۔ ان کی موت سے نہ صرف فلسطین بلکہ پوری مسلم امہ ایک عظیم دینی رہ نما سے محروم ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ الشیخ حمد سنہ 1929ء کو الرملہ شہر کے نواحی علاقے المغار میں پیدا ہوئے۔ سنہ 1950ء کو وہ فلسطین میں اخوان المسلمون کے رہ نما بنے۔ انہوں نے فلسطین کی تحریک آزادی اور جہاد میں بھرپور حصہ لیا۔

انہوں نے حماس کا بیرون ملک نیٹ ورک بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے طویل عرصہ کویت میں گذارا اور دوسرے عرب ممالک میں حماس اور اخوان المسلمون کے نیٹ ورک کو تقویت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے