ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں امریکی اہداف پر میزائل حملے میں کم سے کم 80 ’’امریکی دہشت گرد‘‘(فوجی) مارے گئے ہیں۔اس نے کہا ہے کہ ایران نے 15 میزائل داغے تھے اور ان میں سے کسی بھی میزائل کو روکا نہیں گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی نے سپاہِ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن انتقام میں کوئی اقدام کرتا ہے تو ایران نے خطے میں 100 دوسرے اہداف کی بھی نشان دہی کر لی ہے۔اس نے یہ بھی کہا ہے کہ اس میزائل حملے میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں اور دوسرے آلات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

سپاہِ پاسداران انقلاب ایران نے بدھ کو علی الصباح عراق میں امریکی فوج کے زیر استعمال اڈے پر یہ میزائل حملہ کیا ہے۔ یہ کارروائی گذشتہ جمعہ کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے ردعمل میں کی گئی ہے۔ایران کے اس مسلح ردعمل کے بعد مشرقِ اوسط میں ایک بڑی جنگ کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے