ریاض:سعودی عرب میں صحافی جمال خشوگی قتل کیس میں 5 افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی، جمال خشوگی کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

سعودی سرکاری وکیل کے مطابق 11 افراد کو اس قتل کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جن میں سے 5 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ 3 کو 24 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

سعودی صحافی جمال خشوگی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا، ترک صدر طیب اردوان نے اس قتل کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا تھا جس پر جمال خشوگی کے جسم کی باقیات سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ سے ملی تھیں۔

یاد رہے مذکورہ معاملے پر سعودی عرب اور ترکی کے مابین کافی عرصہ تنازع جاری رہا تھا اور دونوں ممالک نے قتل کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے