یونیسکو اسلام آباد کے اشتراک سے جامعہ عثمانیہ پشاور میں فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ نمائش میں علاقائی ثقافت روایتی خاکوں اورروایتی کھانوں بنانے میں طلبہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نمائش میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے  مختلف اضلاع کے علاقائی خوراک اور کلچر کو اجاگر کیا گیا ۔ جامعہ عثمانیہ کے میڈیا انچارج مفتی سراج الحسن  کے مطابق فیسٹول میں مختلف علاقوں کے اسٹال لگائے گئے ان اسٹالوں میں متعلقہ علاقوں کے روایتی کھانے ملبوسات اور شخصیات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

دینی مدارس سے فارغ التحصیل معاشرے کے رہبر ہوتے ہیں مفتی غلام الرحمن

 

چترال کے روایتی ملبوسات

فیسٹول میں گورنمنٹ ہائی سکول کافور ڈھیری پشاور اور سفید سنگ کے طلباء کے علاوہ کثیر تعداد میں ۔تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

لوری ٹاپ

آخر میں اول،دوم ،سوم اور بہتر کارکردگی پیش کرنے والوں کو انعامات سے نوازہ گیا۔

یونیسکو کے جانب دی جانے والی شیلڈ

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے