امریکی شہر نیوارلینز میں فائرنگ کے تازہ واقعہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیوارلینز کے فرنچ کوارٹر پیش آیا، فرنچ کوارٹر سیاحوں کا مشہور مرکز ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل شک کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جس سے پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے