طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ جناب ملا برادر اخوند نے اپنے وفد کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ان خیالات کا اظہارترجمان قطر دفتر سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیا انہوں نے کہا

نومبر کی 26 تاریخ کو طالبان سیاسی دفتر کےسربراہ جناب ملابرادراخوند نے ایک وفد کےہمراہ ایران کےصدرمقام تہران شہرمیں ایرانی وزیرخارجہ

جواد ظریف اوراعلی حکام سےملاقات کی اور افغان مسئلہ کےپرامن حل کے متعلق فریقین نےتفصیلی گفتگو کی۔

 جناب سہیل شاہین کا کہنا ہے فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور ایران میں افغان مہاجرین کے مسائل پر بات چیت کی۔ایران کےاعلی حکام نے افغان عوام سے بہترین تعلقات کی امید کا اظہار کیا اور افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کرنے کا وعدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے