غزہ:  فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے راکٹ حملوں کے سامنے صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، جنگ بندی کے لئےاسرائیل نے جہادِ اسلامی کی تمام شرائط تسلیم کرلیں، غزہ پر 3 روز سے جاری بمباری کے نتیجے میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اسرائیل پر راکٹ حملے کے بعد صیہونی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی، صہیونی حکومت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی کی تینوں شرائط ماننے کااعلان کیا جس کے بعد تل ابیب پر راکٹ حملے روک دئے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی کرانے اہم کردار مصر نے ادا کیا، فلسطینی تنظیم نے شرط رکھی کہ اسرائیل غزہ اور مغربی کناروں میں فلسطینی شخصیات پر قاتلانہ حملے نہیں کرے گا۔

غزہ میں ہفتہ وار احتجاج کرنے والے مظاہرین پر صہیونی فورسز فائرنگ کا سلسلہ روکے گی، تل ابیب، مصر میں طے پانے والے گزشتہ معاہدوں کے مطابق غزہ سے متعلق مفاہمت پر عمل کرے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی طرف سے راکٹ حملوں کے بعد 63 کے قریب اسرائیلی بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جہاد اسلامی کے کمانڈر کے گھر پر بمباری کر کے انہیں شہید کردیا تھا جسکے بعد سے مزاحمتی تنظیم اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہو گیا تھا، انسانیت سے عاری صیہونی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں چونتیس افراد شہید ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے