اسلام آباد:  اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی تھی، خوش اسلوبی سے تمام قوانین اب واپس لئے جا رہے ہیں، آرڈیننسز کے معاملے پر حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے، کمیٹی اب ان امور کو دیکھے گی، حتجاج کا جو اظہار کیا تھا اب وہ تحریک واپس لیتے ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا اللہ کرے یہ اسمبلی بہتر طریقے سے چلے، اسمبلی کے ماحول کو بہتر بنانا ہے، فیصلہ ہوا ہے اسمبلی ماحول کو بہتر رکھیں گے، اسمبلی کے تمام فیصلے متفقہ ہوں گے، اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیئے۔

وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کوشش ہے منی لانڈرنگ کی رقم ریکور کی جائے، سیاستدانوں ہی نہیں، عام لوگوں نے بھی منی لانڈرنگ کی۔

یاد رہے اپوزیشن رکن خواجہ آصف نے گذشہ جمعہ کو قاسم سوری کے خلاف اسمبلی سیکرٹیریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ جس پر قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ اپوزیشن کو واپس بھیجی اور تحریک عدم اعتماد پر وضاحت مانگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے