سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گریفتھس نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں مملکت کی کامیاب کوششوں پر مبارک باد پیش کی۔

بات چیت میں سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ سعودی عرب یمنی عوام کی مصلحت اور یمن کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کا شدید خواہاں ہے۔ بن سلمان نے توقع ظاہر کی کہ ریاض معاہدہ یمن کے فریقوں کے بیچ وسیع تر مفاہمتوں کا دروازہ کھولے گا تا کہ ایک جامع سیاسی حل تک پہنچا جا سکے اور یمن کا بحران اختتام پذیر ہو۔

ملاقات کے دوران یمن کے منظر نامے پر تازہ پیش رفت زیر بحث آئی۔

ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العیبان، جنرل انٹلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان، یمن کے لیے سعودی سفیر محمد آل جابر، سعودی مشن کے نائب سربراہ معین شریم اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے معاونِ خاص عمانوئل پارکس بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے