جارح امریکی  وکٹھ پتلی فوجوں کے مراکز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نےقندوز،ننگرہار، لغمان پروان، کاپیسا اور بلخ صوبوں میں حملہ کیا۔

اطلاعات  کے مطابق صوبہ پروان ضلع بگرام کے مربوطہ علاقے میں واقع جارح امریکی فوجوں کے ملکی سطح پر سب سے بڑے اڈے بگرام ایئربیس پر مجاہدین نے جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت میزائل داغے، جو  اہداف پر گر کر غاصب دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

دریں اثناء صوبہ کاپیسا ضلع تگاب کے انارجوئے کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ بلخ ضلع چمتال کے اسیاخان اور کجی کے علاقوں میں فوجی بیس اور چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوئے اور رات گئے ضلع خاص بلخ کےمرگین تپہ کے علاقے میں فوجی بیس پر مجاہدین کے حملے میں 4 اہلکار قتل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز صبح کے وقت صوبہ قندوز کے صدر مقام امام صاحب بندر کے علاقے دوبلولہ کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے اور جمعرات کے روز ضلع چاردرہ کے سرک بالا کے علاقے میں جارح امریکی و کٹھ پتلی کمانڈو نے آپریشن کا آغاز کیا،جنہیں مجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا،جس کے نتیجے میں 4 کمانڈز ہلاک جب کہ 3 زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا۔

اسی طرح جمعہ کےروز شام کے وقت صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے حاجی صاحبان کے علاقے میں چوکی پر حملے کے دوران ایک جنگجو ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار کے صدرمقام جلال آباد شہر کے فارم اڈہ کے مقام پر پولیس چوکی میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے