الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ،کابل،پکتیا، پکتیکا،تخار،جوزجان، قندوز، لوگر اور غزنی صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا، جب کہ صوبہ بدخشان میں کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ بلخ ضلع خاص بلخ کے زرگر تپہ کے علاقے میں واقع جنگجوکمانڈر کمال کی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے اور جمعرات کے روز صبح کے وقت شرشرک کے مقام پر واقع پولیس بیس پر مجاہدین کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوا۔

صوبہ کابل سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کےروز سہ پہر کے وقت ضلع سروبی کے وزبین کے علاقے چنار گاؤں کے قریب مجاہدین نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا،جس میں ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ 3 اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوئے اور مغرب کے وقت ضلع قرہ باغ کے چونڑی کے علاقے میں مجاہدین نے امریکی سپلائی گاڑی کو نذرآتش کردی۔ جب کہ دریں اثناء ضلع چارآسیاب کے دوغ آباد کے مقام پر مجاہدین نے اینٹلی جنس سروس اہلکار سلیمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز صوبہ بدخشان ضلع نسی کے قوغز کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو کمانڈر جمہورالدین نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے 7 اہلکاروں کے ہمراہ مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے 7 عدد ہلکے و بھاری ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب جمعرات کےروز صبح کے وقت مجاہدین نے صوبہ تخار ضلع بہارک کے کترمہ کے علاقے میں اینٹلی جنس سروس اہلکار فرزند کمانڈر مؤمن کو قتل کردیا۔

دریں اثناء صوبہ پکتیا ضلع پھٹان کے خرکی گاؤں کے قریب معروف جنگجو کمانڈر پٹاس بم دھماکہ میں شدید زخمی ہوا۔

اسی طرح صوبہ پکتیکا ضلع سروبی کے مرکز پر مجاہدین نے بدھ کےروز شام کے وقت میزائل داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کےروز صبح کے وقت صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر میں مجاہدین نے دوستم کے محافظ کو قتل کردیا اور صبح ہی کے وقت صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے برکی راجان کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک تباہ ہوا،لیکن ہلاکتوں سے متعلقہ اطلاع فراہم نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کےروز شام کے وقت صوبہ قندوز ضلع چاردرہ کے زراعت نامی چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک جنگجو ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

ہمارے نمائندے نے صوبہ پروان سے اطلاع دی ہےکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عشاء کے وقت صدر مقام چاریکار شہر کے دوسرکہ کے مقام پر پولیس گاڑی حملے سے تباہ اور اس میں سوار 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

نیز بدھ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ غزنی ضلع دہ یک کے یونٹ کے مقام پر فوجی مرکز کی دفاعی چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے