پشاور: خیبر پختونخوا میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال اکتالیس ویں روز میں داخل ہو گئی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ دیگر سروسز معطل، ہڑتال سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال اکتالیس روز میں داخل ہو گئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کا ایمرجنسی کے علاوہ او پی ڈیز دیگر سروسز بائیکاٹ جاری ہے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ کہتے ہیں کہ ہسپتال آتے ہیں لیکن او پی ڈی میں ڈاکٹرز موجود نہیں ہوتے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق مطالبات تسلیم نہ ہونے تک او پی ڈیز میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے