کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان شہر جلال آباد میں بس میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے، دھماکے میں‌ سیکیورٹی فورسز کے لیے بھرتی ریکروٹس کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے لیے بھرتی ریکروٹس کی بس کابل کی جانب سے جارہی تھی جس اسے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

جلال آباد دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے