کراچی: (البلال نیوز) کراچی میں بارش نے ایک بار پھر جل تھل ایک کر دیا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، کئی مقامات پر بجلی بھی غائب ہوگئی۔

کراچی میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، سڑکیں تالاب بن گئیں، لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش ہیں، سرجانی ٹاؤن، ملیر، گلشن حدید، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون، کورنگی، ملیر، اسٹیڈیم روڈ پر بھی بادل خوب برسے جس سے جل تھل ایک ہوگیا۔

بارش کی بوندیں برستے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔ گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، ایف بی ایریا، محمود آباد، بلدیہ ٹاون اور کورنگی میں لوگ پریشانی سے دوچار ہیں۔ بارش سے کے الیکٹرک کے ناقص انتظامات کی قلعی کھل گئی، شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں ایک بار پھر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، بارش کے بعد واٹر بورڈ کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں پہنچ گئیں اور پانی نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے