وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی پر ثالثی کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہے۔ اقوام متحدہ کو قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ثالثی کی بات کو چھوڑ دینا چاہیے۔ امریکا کو 60ء کی دہائی کی طرح اپنا حامی ملک بنانا چاہیے جبکہ ابھی تک اقوام متحدہ نے بھی کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر قراردادوں کے بجائے عملی اقدام اٹھانا چاہیں۔ سپر پاور ممالک کی ہمیں تائید حاصل کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ کشمیر ہمیں ایک دن میں حاصل نہیں ہو سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے