کشمیر کا مسلئہ نہ اقوام متحدہ حل کرے گا اور نہ مذاکرات سے حل ہوگا اس کا حل صرف جہاد ہے ان خیالات کا اظہار حضرت اقدس مفتی رفیع عثمانی نے کیا انہوں نے کہا کہ جہاد ایسی چیز ہے کہ اگر حکومت پاکستان اعلان کر دے جہاد کا تو آپ دیکھیں گے تمام مکاتب فکر جماعتیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنے آختلافات کو چھوڑ کر پوری امت پوری ماکستانی قوم ایک پرچم تلے ایک ہو جائے گی اور اللہ کے فضل وکرم سے ہمیں قوی امیدہے کہ یہ جہاد فیصلہ کن ہو گا اور شاید دشمنوں کی یہ کوشش یہ ہے کہ یہ جہاد نہ ہو سکے ہمیں صرف باتوں میں الجھائے رکھا گیا افسوس کی بات ہے کہ 70 سال کے قریب یا اس سے بھی زیادہ ہوگئے اقوام متحدہ نے اسکو عالمی مسلئہ قرار دیا اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا ۔ کہ وہ اپنا فیصلہ خود کرے لیکن بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف اور عالمی قوانین کے بر خلاف اور زبردستی کشمیر پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔وہاں کے مسلمانوں پر ظلم وتشدد جاری رکھا ہوا ہےاور اپنی فوج کو جمع رکھا ہوا ہے اور اسی بربریت کو کچھ دنوں کافی زیادہ کر دیا ہے ۔ اللہ تعالی تمام عالم اسلام کو امت مسلمہ کو توفیق دے کہ اس معاملے میں مظلوم کشمیریوں کی مدد کرے۔ اور ان کے ساتھ آواز ملاکر نہ صرف یہ اعلان کرے کہ ان کے ساتھ ہیں بلکہ عملی طور بھی ان کے ساتھ کھٹرےہوں ۔ اقوام متحدہ کے سٹیج پر وہ جتنا تعاون کرسکتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اس میں دریغ نہ کرے۔

آپ کو یاد ہو گا کہ 6 ستمبر1965 میں بھی بھارت نےحملہ کیا تھا لیکن اللہ کے فضل وکرم سے ایک ہی رات میں ہماری پاکستانی فوج نے وہ کارنامے دیکھائے ان کو فتح مبین حاصل ہوئی۔ پورے  ملک میں امن وامان قائم ہوا جب اس وقت کے حاکم وقت نے لا الہ الااللہ کا کلمہ پڑھا اور جہاد کا اعلان کیا تو پورے ملک میں ایسا امن وامان قائم ہو کہ پورے ملک میں ایک واقعہ بھی چوری کا پیش نہیں آیا کسی تھانے میں کوئی رپورٹ نہیں لکھی گئی یہ سب جہاد کی برکت تھی۔ 17 دن جنگ چلتی رہی اس کے بعد فائر بندی ہوئی لیکن فائر بندی سے کام نہں چلے گا یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے۔ ہمارے فوج کے افسران نے بتایا کہ انڈیا کہ افسران کہتے ہیں یہ کیا بات ہے کہ ہمارے جوان موت سے ڈرتے ہیں اور آپ کے جوان موت کے شوقین ہیں تو ہم نے بتایا کہ ہمارے ہاں موت سے مراد شہادت ہے مسلمانوں کی اصل کامیابی یہ ہے کہ اسے اللہ کے راہ میں شہادت نصیب ہو۔ ہمارے رسول اکرم ﷺ نے بھی یہ دعا کی اللہ کے راستے میں جہاد اور شہادت کی ۔ اللہ تعالی ہمیں ایمان کی توفیق دے اور مجاھدین کشمیر اور مسلمانان کشمیر کی بھرپور مدد کی توفیق عطا فرمائیں اور ہماری حکومت پاکستان کو توفیق دے کہ اس معاملے میں سنجیدہ غور کرکے کسی نتیجے پر پہنچے اور عمائدین ملک کو بلا کران سے مشورہ کرکے جہاد کا راستہ اختیار کرئے اس کے بغیر اس کا کوئی حل نہیں آزاد کشمیر بھی تو جہاد کے زریعے آزاد ہوا تھا اللہ تعالی ہمیں کشمیر آزاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے