مقبوضہ جموں کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک سرکردہ تنظیم کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ اس ریاست کے لیے گزشتہ ایک دہائی کا سب سے ہلاکت خیز سال ثابت ہوا۔

جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے مطابق گزشتہ برس اس مقبوضہ خطے کے بھارت کے زیر انتظام حصے میں سکیورٹی دستوں کی کارروائیوں، مسلح حملوں اور عوامی مظاہروں سمیت بدامنی کے سینکڑوں واقعات میں کل پانچ سو چھیاسی افراد مارے گئے۔

شہید ہونے والوں میں دو سو سڑسٹھ مجاہدین اور ایک سو ساٹھ عام شہری شامل ہیں۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے عام شہریوں میں اکتیس بچے بھی شامل تھے۔ باقی ہلاک شدگان بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔

اس تنظیم کے مطابق گزشتہ برس کشمیری مجاہدین اور بھارتی دستوں کے مابین آٹھ سو کے قریب مسلح جھڑپیں ریکارڈ کی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے