راولپنڈی : پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاک فوج نے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ باغ سیکٹر میں مار گرایا تھا۔  یہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کسی بھارتی ڈرون کو بھی لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اور گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کے قریب مار گرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے