طلبہ المرابطون پشاور کا اسلامیہ کالج پشاور میں منقعد بک فئیر میں کامیاب بک سٹال رہا امیر محترم کی تفسیر فتح الجواد اور کتب رحمت اللعالمین ، استخارہ۔ اے مسلمان بہن انگلش فضائل جہاد طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی توجہ کا مرکزرہی مولانا محمد منصور احمد کی کتاب سنہرے اصول ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئی مولانا مقصود شہید کی کتاب میں نے قابل بستے دیکھا مقبول رہی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور سنیٹر مشتاق احمد کی المرابطون کے بک سٹال پر آمد پر المرابطون عصری پشاور کے ذمہ دار بھائی صیاد حسن نے سنیٹر مشتاق احمد اور صوبائی وزیر عنایت اللہ کو زادطلبہ کا تحفہ پیش کیا ۔ چھوٹے جماعتوں کے طالب علم معمولات یومیہ اور سورۃ الفاتحہ کتابچہ خریدتے رہے بک سٹال کی کامیابی کا انداز اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اساتذہ کرام طالب علموں کے ساتھ آتے خود بھی کتب خریدتے اور اپنے شاگردوں کو بھی ترغیب دیتے کہ ان سے کتب خریدیں مسلمان بچے نیا رسالہ موجود نہ ہونے کے باوجود ماہ نومبر کا رسالہ سارا فروخت ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے