گوادر :سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ،14 فوجی جوان شہید

بلوچستان کے ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی ضلع گوادر میں پسنی سے اورماڑہ جا رہی تھی کہ […]

بلوچستان: مستونگ مسجد کے قریب دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 20 افراد جاں بحق ،45 سے زائد زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے  دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 20 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او مستونگ سٹی جاوید لہڑی کے مطابق دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور  اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ […]

بلوجستان: ضلع مستونگ میں دھماکہ جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے سے جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں […]

گوادر : پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ،افسران سمیت 3 اہلکار شہید

گوادر میں پاک بحریہ کا سی کنگ  طرز کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں دو افسر اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا میں پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر جواد، معاون پائلٹ لفٹیننٹ کمانڈر حمزہ اور ٹیکنیشن حسنین شامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی […]

گوادر : دہشتگردوں کا حملہ ناکام ،2حملہ آور ہلاک

سکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گوادر میں فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی […]

کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا ، 2 افراد زخمی

کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق دھماکے کےبعد دکان میں آگ بھی لگ گئی، دوکان میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی۔ دھماکےکے مقام پر ہار ، پھول، جھنڈے اور  بیجز کی دکانیں ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 […]

تربت کیچ کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکہ ، یوسی کونسل چیئرمین سمیت 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ:  بلوچستان کے ضلع تربت کیچ کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکہ کے باعث یونین کونسل چیئرمین اسحاق سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بالگتر میں پیش آیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع […]

کوئٹہ : فائرنگ کا واقعہ، اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور  3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ہارون رئیسانی، براہمدغ لہڑی اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں نواب زادہ ہارون رئیسانی بھی شامل ہیں جس کی تصدیق  فیملی ذرائع […]

بلوچستان: ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کا حملہ 4 سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع ژوب میں حکام کے مطابق ایک چھاؤنی پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک عام شہری اور سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شہید ہو گئے جبکہ پانچ حملہ آور بھی مارے گئے، جس کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ […]

بلوچستان: چمن میں سب جیل پر حملہ ،17 ملزمان فرار

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تاج روڈ پر واقع پولیس کی سب جیل پر حملے کے نتیجے میں سنگین مقدمات میں قید 17 ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی صبح تاج روڈ پر پولیس کی سب جیل میں بیرک نمبر 4 میں پولیس اہلکار نماز کے لئے لاک اپ کے […]