لاہور: ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آتشزدگی

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آتشزدگی سے  قیمتی سامان اور ریکارڈ جلنے کی اطلاعات ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کے گودام میں لگی تھی، آگ بھڑکنے کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، ائیرپورٹ پر موجود ریسکیو ٹیموں نے آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا […]

لاہور : دھند کے باعث موٹر وے پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،3 افراد جان بحق دس زخمی

لاہور: دھند کے باعث المناک ٹریفک حادثہ، لاہور میں بابو صابو موٹروے پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر […]

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں 23دسمبر سے کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیاں 23دسمبر سے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ چھٹیاں 23 دسمبر سے شروع ہوکر 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔ […]

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت لاہور ایئرپورٹ سے سری لنکا روانہ

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے قتل ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت کی باقیات لاہور ایئرپورٹ سے سری لنکا روانہ کردی گئی۔ میت کو ایمبولینس میں علامہ اقبال ایئرپورٹ لایا گیا جہاں پنجاب کے وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے اسے وصول کیا مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سری […]

سکول بس کو حادثہ، دو طالبات سمیت تین افراد جان بحق

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ تفریحی ٹرپ پر مری گئی سکول کی بچیوں کی ایک بس پنجاب کے شہر جہلم میں حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دو طالبات سمیت تین افرادجان بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔  موٹروے پولیس کے مطابق اتوار کو علی الصبح 4:45 پر لاہور کے عنایت ہائی سکول […]

سیالکوٹ واقعہ : مرکزی ملزم سمیت 100 افراد گرفتار ،پنجاب پولیس

 پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق تازہ ترین پیش رفت میں پولیس نے تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی میں ملوث ملزمان میں سے ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں تشدد کرتے اور اشتعال دلاتے دیکھا […]

سیالکوٹ: توہین مذہب کے الزام میں غیر ملکی قتل، 50 افراد گرفتار

صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے توہین مذہب کے الزام پر سری لنکن فیکٹری مینیجر کو قتل کرنے اور ان کی لاش جلانے کے واقعے پر پولیس نے تحقیقاتی ٹیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سیالکوٹ پولیس کے ترجمان خرم شہزاد نے  بتایا کہ ’پریانتھا کمارا جن کی عمر تقریباً 50 سال […]

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کروانے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کروانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم پر انتخاب کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرائے جائیں گے، ووٹنگ مشین کو نئے بلدیاتی قانون کا […]

سکول ہفتہ ،اتوار کے ساتھ پیر کو بھی بند رکھنے کا اعلان

پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ کے بعد صوبائی حکومت نے لاہور میں سرکاری اور نجی سکول و دفاتر ہفتے ، اتوار کے ساتھ ساتھ پیر کو بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کا خوبصورت شہر لاہور آج کل فضائی آلودگی کے باعث شدید سموگ کی زد میں آیا ہوا […]

بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگے ہونے کا امکان

لاہور:  سی پی پی اے کی عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگانے کی تیاری، بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی، اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا […]