سیکیورٹی اداروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کا پتا لگا لیا

سیکیورٹی اداروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کا پتا لگا لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کا بشیر زیب نامی کمانڈر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ بشیر زیب ہلاک دہشتگرد اسلم اچھو کے بعد کمانڈر بنا تھا۔ اسلم اچھو چائینز قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر […]

پاکستان سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام چاروں دہشتگرد ہلاک 3 افراد جان بحق 7 زخمی

 پاکستان سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں‌ بحق اور 7 زخمی ہوئے جبکہ تمام چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح پاکستان سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا […]

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کراچی میں‌ انتقال کر گئے

کراچی:  سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے، وہ کچھ عرصے سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بگڑنے پر آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ منور حسن 1941 میں دلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان پر خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے پہلے لاہور پھر کراچی منتقل ہوئے۔ […]

جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کر گئے

کراچی:  جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کر گئے۔ مفتی نعیم کے بیٹے مفتی نعمان کا کہنا تھا کہ عالم دین مفتی محمد نعیم چل بسے وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی نعیم […]

گھوٹکی ریلوے سٹیشن کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا,اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

ریلوے سٹیشن پر رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔  گھوٹکی ریلوے سٹیشن کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ ڈی ایس […]

کراچی : احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار احساس پروگرام کے دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال […]

سندھ کا 1241 ارب روپے کا بجٹ پیش

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مالی سال 2020-2021ء کا خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ صوبائی بجٹ کا تخمینہ 1241 ارب روپے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج […]

کراچی:لیاری کھڈا مارکیٹ میں 5منزلہ عمارت گرگئی

کراچی:  یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ […]

سندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار،سکول نہ کھولنے پر غور

کراچی:  سندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، جان لیوا وبا کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہیں مگر نجی اسکولوں کی تنظیمیں اسکول کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں صورتحال اچھی نہیں، احتیاط کرنا ہو گی۔ گرمی میں کورونا وائرس ختم ہونے کی طرح بچوں کو متاثر […]

سندھ : سیکنڈری سکولوں کے بعد پرائمری سکولوں کے لئے بھی آن لائن ایجوکیشن متعارف

کراچی:  محکمہ تعلیم سندھ نے سیکنڈری سکولوں کے بعد پرائمری سکولوں کے لئے بھی آن لائن ایجوکیشن متعارف کرا دی۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کے جی سے 5 ویں جماعت تک طلبہ کو آن لائن ایجوکیشن دی جائے گی۔ آن لائن تعلیم کے لئے ایس ای ایل ڈی لرننگ نامی ایپ تیار کر لی […]