کراچی دھماکہ : پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت 15 افراد جاں بحق

کراچی:  گل بائی شیر شاہ پراچہ چوک پر دھماکے میں پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیرِ زمین گزرنے والے سیوریج کے بند نالے میں دھماکے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی […]

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ہو گئے۔ کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور کیماڑی، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، قائد آباد ، ملیر کینٹ، سکیم 33 سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ […]

توھین رسالتﷺ سنگین جرم ہے ،لیکن حرام طریقے سے سزا دینے کا کوئی جواز نہیں،مفتی تقی عثمانی

توهين رسالت انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اسکے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں کسی پر یہ سنگین الزام لگا کر خود ہی اسے وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کاکوئی جواز نہیں سیالکوٹ کے واقعے نےمسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک وملت کو بدنام کیا ہے اناللہ […]

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش

کراچی: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا گیا ہے۔ حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔ مذاکرات رنگ لے لائے، آئی ایم ایف کے مطابق قرض پروگرام کی بحالی […]

امتحانات مئی جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے ،شفقت محمود

کراچی:  شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال جو سلیبس پڑھایا جا رہا وہ مکمل کیا جائے گا، امتحانات مئی، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، او لیول […]

کراچی: صدر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد قابو پا لیا

کراچی کے علاقے صدر میں واقعے مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اتوار کی شام تقریباً شام 5 بجے صدر کو آپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، آگ کی اطلاع صدر فائر […]

شکار پور :تھانے پر ڈاکوؤں کا حملہ ،ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی

شکارپور کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس تھانے پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے صبح سویرے تھانے پر حملہ کیا جس میں ایس ایچ او گڑھی تیغو تھانہ رافع پٹھان اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ […]

حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو ملکی بقا خطرے میں ہوگی،مولانا فضل الرحمن

کراچی:  حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو ملکی بقا خطرے میں ہوگی، اسلام آباد تک جائیں گے، نااہلوں کو بھگا کر دم لیں گے۔ کراچی میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاجی شرکاء سے […]

کراچی مہنگائی کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر

کراچی: مہنگائی کے خلاف اپوزیشن سڑکوں پر آگئی، کراچی میں پی ڈی ایم کی جانب سے پاور شو کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ فضل الرحمان کی قیادت میں ریگل صدر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین احتجاجی مظاہرے سے […]

جے یو آئی (ف) نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی

اسلام آباد:  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے امیر مولانا فضل الرحمان کی صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔ سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن گزشتہ چند دنوں سے علیل اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اللہ تعالی […]