پشاور : پشاور دھماکے کے خودکش حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے ،آئی جی پی خیبر پختونخوا

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے خود کش حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ اور تمام سہولت کاروں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ سی […]

کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں جاں بحق ہونے والے طلباء کی تعداد 40 ہو گئی

 کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے طلباء کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے اور مبینہ طور پر زیر آب دو طلباء کی لاشوں کو تلاش کیا جا رہا ہے، ریسکیو آپریشن کی تمام تر کارروائی کی نگرانی ڈی […]

پشاور : پولیس لائن بم دھماکے میں شہداء کی تعداد 93 ہوگئی

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں پولیس لائنز کے علاقے میں واقع مسجد کے اندر ہونے والے بم دھماکے میں 93 افراد شہید اور 221 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکا سوموار کی دوپہرایک بج کر 32 منٹ پر اس وقت ہوا جب نمازِظہرادا کی جا رہی تھی۔دھماکے کے فوری بعد پولیس، فوج اور بم ڈسپوزل اسکواڈ […]

پشاور: پولیس لائن مسجد دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 28 ہوگئی

پشاور:  پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، 28 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 15 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور […]

پشاور: پولیس لائیز کی مسجد میں دھماکہ ،متعدد افراد زخمی

پشاور:  پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا […]

ضلع خیبر: تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خودکش حملہ 2 پولیس اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر  میں  تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق  دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور  پھر خود کش دھماکا کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ […]

پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جان بحق

پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ذارئع  کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا  جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا […]

پشاور: سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور کے نواحی علاقے سربند میں تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور ان کے 2 گن مین شہید ہوگئے، واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کر لی۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز پشاور کاشف عباسی نے صحافیوں کو واقعے کی […]

کوہاٹ : مزدہ ٹرک اور کیری ڈبے میں تصادم 7 افراد جان بحق

کوہاٹ:  کوہاٹ میں مزدہ ٹرک اور کیری ڈبے میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ آدم خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں مزدہ ٹرک اوربولان کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق […]

پشاور: یکم جنوری تا 31 جنوری 2023 سی این جی سٹیشن بند رہیں گے

صوبائی دارلحکومت پشاور میں عوام الناس کو سوئی گیس کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے یکم جنوری سے اکتیس جنوری 2023 تک سی این جی سٹیشنوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پشاور میں اکتیس جنوری 2023 تک سی این جی سٹیشن بند رہیں گے۔