امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے امریکی فوجی طیارہ یاکوشیما جزیرے کے قریب گرا، طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

جاپان کے کوسٹ گارڈ کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک شخص مردہ پایا گیا ہے، باقی طیارے میں سوارافرادکی حفاظت سمیت مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

جاپانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ  ہائبرڈ طیارہ یاکوشیما ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اور اس دوران ایک انجن میں آگ لگ گئی۔

جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 40 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا، کوسٹ گارڈ کو پانچ منٹ بعد ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

حادثے پر امریکی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے