آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔

بیان کے مطابق ’فورم نے فلسطینی عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا اظہار کیا اور پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہے جس کی بنیاد القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مسئلۂ کشمیر کا دائمی حل صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے