اسلام آباد ، لاہور اور  پشاور  سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےگردو نواح کے علاوہ مری، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، خوشاب، چکوال اٹک اور فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، لوئردیر اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد اور گردونواح کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامر اور مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر  آگئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلےکی گہرائی 223 کلومیٹر  تھی اور  زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے