منیٰ میں حج انتظامیہ تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے تیاریوں کی مکمل نگرانی کرتی ہے، جو ہر ممکن اقدامات اور تمام توانائیاں صرف کرتے ہوئے خدمت جاری رکھی ہوئے ہیں تاکہ تمام حجاج کرام اپنی رسومات کو آسانی اور خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کر سکیں۔

سفید خیموں کا یہ شہر شہد کی مکھیوں کے چھتے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔
منی کے مقام پر کیمپوں کی تیاری سے منسلک ایک کمپنی کے جنرل سپروائزر مصطفیٰ ہادی نے کہا کہ ہم اس وقت کیمپوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ ان میں بجلی کی فراہمی ،پلمبنگ ، روغن، سجاوٹ اور بیت الخلاء کا انتظام بھی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں کے دوران کیمپوں میں گدوں، بستروں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کیمپوں کے اندر تمام انتظامات اور آلات نصب کرنے کا کام مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں باورچی خانوں اور ریسٹورنٹ کی تیاری بھی مکمل ہوجائے گی۔
مقام منیٰ ، حرم شریف کی حدود میں مکہ مکرمہ اور مزدلفہ کے درمیان مسجد الحرام سے 7 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
منیٰ میں زائرین ذی الحجہ کی نویں، گیارہویں اور بارہویں رات گزارتے ہیں ، جبکہ تاخیر کرنے والے تیرہ ذی الحجہ کی رات بھی یہاں گزارتے ہیں۔