امریکہ میں اگر قرضوں کی حد بڑھانے پر ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس میں اتفاق نہیں ہوتا ہے تو اگلے ایک ہفتے میں امریکہ دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

امریکہ کے دیوالیہ ہونے کی صورت میں اس کا اثر عام شہریوں کی زندگیوں پر بھی ہوگا کیونکہ یکم جون کو فوجیوں کے بینفیٹ کے لیے 12 ملین ڈالر ریلیز کرنے ہیں پیسے نہ ہونے کی صورت میں ان کی پینشن روک سکتی ہے۔ حکومت نے 2 جون کو سوشل سیکورٹی بینفیٹ کے لیے 25 بلین ڈالر اداکرنے ہیں سوشل سیکورٹی بینفیٹ ایک طرح سے گزارہ الاؤنس ہے جو بے روزگارافراد کو ملتا ہے ۔امریکہ میں لاکھوں افراد خوارک کے لیے مفت کوپن پر انحصار کرتے ہیں ۔ اس طرح تمام ضرورت مند بچوں کو سکول میں مفت کھانا دیا جاتا ہے ۔ایک عام آدمی کے لیے یہی وہ سہولیات ہیں جو ڈیفالٹ سے متاثر ہو سکتے ہیں یکم جون کو ہی میڈی کیئر کو 47 ارب ڈالر فراہم کرنے ہیںصحت کی یہ سہولت 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور معذور افراد کو حاصل ہے ڈیفالٹ کی وجہ سے امریکہ میں گھر خریڈنا بہت مشکل ہے مارگیچ کی وجہ سے شرح سود میں 8.4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے جو آج کل 6.4فیصد ہے ۔اگر ڈیفالٹ کی وجہ سے معاشت زوال کا شکار ہوگئی تو ماہرین کے مطابق امریکہ میں 80 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے