خیرپور میں امتحان کے دوران شدیدگرمی سے گیارہویں جماعت کا طالب علم انتقال کرگیا۔

سکھر تعلیمی بورڈ کے مطابق طالب علم گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑی میں فزکس کا پرچہ دے رہا تھا اور طالب علم امتحان دینے آیا تو طبیعت ناساز تھی۔

شدیدگرمی کے دوران پرچہ دیتے ہوئے طالب علم کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

آج خیرپور میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا۔

طلبہ کا کہنا تھاکہ امتحانات میں شدید گرمی اور حبس کے باعث مشکلات کا سامنا رہتا ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے