کوہاٹ:  ہنگو میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہل کار اور دو نجی سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔

ڈی ایس پی ٹل عرفان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سکیورٹی کمپنی کے ہیں۔

ڈی ایس پی عرفان کا کہنا تھا کہ 6 شہید اہلکاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا، پولیس اور فرنٹیئر کور کے بھاری دستوں نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے