کابل (بی این اے) کابل میں مقیم ہودخیل کابل اور لوی پکتیا کے متعدد قبائلی عمائدین اور علماء سے ملاقات میں قائم مقام وزیر اعظم نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے ختم کرنا امارت اسلامیہ کا ہدف ہے۔
وزیر اعظم کے پریس آفس نے ایک خبر میں کہا ہے کہ پہلے تو مذکورہ بالا عمائدین نے امارت اسلامیہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اسلامی نظام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے امارت اسلامیہ کے عمائدین کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا عوام نے امارت اسلامیہ کی فتح کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب وہ اس کے تسلسل اور بقا کی خاطر اپنے بزرگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بعد ازاں مذکورہ عمائدین نے اپنے مسائل بھی پیش کیے اور ان کے حل کا مطالبہ کیا۔
مولوی عبدالکبیر نے کابل میں مقیم ہود خیل اور لوی پکتیا کے عمائدین سے کہا امارت اسلامیہ کے ذمہ دار عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا عوام اور حکومت کے درمیان دوری ختم کرنا امارت اسلامیہ کا ہدف ہے اور امارت اسلامیہ افغانستان کے عمائدین بھی اس مقصد کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے